ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک پال کی تلاش کے لیے پینل قائم کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کا میٹنگ19 جولائی کو: مرکز

لوک پال کی تلاش کے لیے پینل قائم کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کا میٹنگ19 جولائی کو: مرکز

Wed, 18 Jul 2018 00:38:17    S.O. News Service

نئی دہلی17جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ لوک پال کے انتخاب کے لیے پینل قائم کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ19 جولائی کو ہو رہی ہے۔

جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس بھانو متی اور جسٹس نوین سنہا کے بنچ کو حکومت نے مطلع کیا کہ سلیکشن کمیٹی کو ہی لوک پال کی تقرری کے لیے مناسب ناموں کی سفارش کرنی ہوگی۔بنچ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ 19 جولائی کو ہو رہی ہے، اس لئے وہ فی الحال کوئی حکم جاری کرنے کے بجائے اس معاملے میں 24 جولائی کو آگے سماعت کرے گی۔لوک پال سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں وزیر اعظم، چیف جسٹس، لوک سبھا اسپیکر، لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان شامل ہیں۔

یہ بنچ کورٹ کے 27 اپریل، 2017 کے فیصلے کے باوجود لوک پال کی تقرری ابھی تک نہیں ہونے کی صورت میں غیر سرکاری تنظیم کامن کاج کی طرف سے دائر توہین عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ سینئر وکیل شانتی بھوشن نے کہا کہ چاڑھے چار سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک لوک پال کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

عدالت نے دو جولائی کو مرکز کو ہدایت دی تھی کہ لوک پال کی تقرری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایک شیڈول پروگرام پیش کیا جائے۔عدالت عظمی نے گزشتہ سال اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ لوک پال قانون میں مجوزہ ترمیم ہونے تک اس کا اطلاق نہیں کرنا جائز نہیں ہے۔ ان ترامیم میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کا مسئلہ بھی شامل ہے۔کورٹ نے کہا تھا کہ یہ قانونی کام ہے اور اس کے دفعات کو لاگو کرنے میں کسی قسم کا مانع نہیں ہے ۔ 


Share: